پی ٹی آئی کے بانی رہنماء اکبر ایس بابر نے پارٹی الیکشن پر سوال اٹھادیا

جمعرات 30 نومبر 2023ء

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی چیئرمین کے الیکشن پر اعتراض اٹھا دیا۔نئے چیئرمین کی تقرری مسترد کر دی اسلام آباد سے جاری بیان میں اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن نہیں سراسر سلیکشن ہے، الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن میں آزاد مبصرین مقرر کرے۔ اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مبصرین کی نگرانی میں شفاف اور آزادانہ الیکشن کرائیں، مرکزی قیادت کا الیکشن صوبائی منتخب قیادت کی ذمے داری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا اعلان ہوا، نہ صوبائی سطح پر الیکشن کا انعقاد ہوا، انٹرا پارٹی الیکشن کے شیڈول کا اعلان بھی ابھی نہیں ہوا۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ مرکزی قیادت کا الیکشن محض ڈھونگ اور ناٹک کے سوا کچھ نہیں، تاریخ میں شاید یہ پہلے الیکشن ہیں جہاں ووٹر لسٹ نہیں۔جبکہ امیدواروں کو الیکشن کے طریقے کار کا علم تک نہیں، انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر کاغذی کارروائی قبول نہیں




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟