آئندہ انتخابات کےلئے انتخابی نشانات کی فہرست تیار،الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے جاری کرے گا

اتوار 26 نومبر 2023ء

آئندہ عام انتخابات،الیکشن کمیشن آف پاکستان نےانتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی۔ آئندہ ہفتے جاری کی جائے گی الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کےلیے 327 انتخابی نشانات پر مشتمل فہرست الیکشن کمیشن نے تیار کی ہے جس میں عقاب، تیر، شیر، بلا، تلوار اور کرین کے نشان بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق فہرست میں کار، جیپ، بلب، بطخ، فاتحہ اور پھول، صابن دانی، تھرماس، سرمہ دانی بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ 23 نومبر کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں آئندہ برس ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیاتھا، اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے اور حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کر دی جائے گی، الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام برگر کی قیمت سات سو ڈالر چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟