بھارت میں افغان سفارتخانہ بند،دونوں ممالک کا تبصرے سے گریز

جمعه 24 نومبر 2023ء

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں افغانستان کا سفارت خانہ بند کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا ہے کہ بھارت میں سفارت خانہ بند کردیا گیا ہے اور چابیاں میزبان حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں۔ بیان کے مطابق بھارتی حکومت اور طالبان دونوں کے دباؤ نے ایسا فیصلہ کرنے پر مجبور کیا، سفارت کاروں کے ویزا میں توسیع کے مقاصد کو پورا نہیں کیا گیا۔ نئی دہلی میں افغان سفیر کے مطابق بھارت میں تعینات افغان سفارت کار سیاسی پناہ کے لیے امریکا اور یورپ گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ممبئی سمیت دیگر بھارتی شہروں میں افغان قونصل خانوں کی حیثیت کا فی الحال کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ اور نہ ہی بھارت اور افغان وزارتِ خارجہ نے فوری طور پر کوئی تبصرہ کیا ہے




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد برگر کی قیمت سات سو ڈالر
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام