پاکستان نے برکس بلاک میں شمولیت کی درخواست دے دی،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 23 نومبر 2023ء

پاکستان نے برکس بلاک 2024 میں شمولیت کے لیے درخواست دے دی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کردی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس اور چین برکس کی رکنیت حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کریں گے۔ پاکستان نے یہ فیصلہ جوہانسبرگ میں برکس سے متعلق پیشرفت کاجائزہ لینےکے بعد کیا، امید کرتے ہیں کہ برکس کی طرف سے ہماری درخواست پر عمل کیا جائے گا۔ ادھر روس میں پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے کہا کہ رکنیت کے عمل کے دوران پاکستان روس کی مدد پر اعتماد کررہا ہے۔ واضح رہے کہ برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے اور اس میں اس سال اگست میں 13سال بعد توسیع کی گئی تھی




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر