پاک افغان بارڈر پرایک دستاویز نظام،چمن اور قلعہ عبداللہ کے پاسپورٹ آفس اپ گریڈ

بدھ 22 نومبر 2023ء

پاک افغان چمن بارڈر پر ون ڈاکیومنٹ رجیم پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری،بین الاقوامی سرحد پر آمدورفت کیلئے پاسپورٹ پر کامیابی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ڈائریکٹر زونل امیگریشن کے مطابق پاکستان افغانستان بین الاقوامی سرحد پر ون ڈاکیومنٹ رجیم پر کامیابی سے عمل جاری ہے،جبکہ پاسپورٹ آفس چمن پہلے ایک کمرے پر مشتمل تھا اور وہاں صرف دو اہلکار تعینات تھے اور ایک کاونٹر تھا۔ اب عوام کی سہولت کے پیش نظر اور ون ڈوکیمنٹ رجیم پر عمل درآمد کیلئے اب وہاں 10 کاونٹرز بنادیے گئے ہیں۔ تاکہ عوام کو سہولت ہو۔ امیگریشن حکام کے مطابق چمن پاسپورٹ آفس سے تقریباً 1500 پاسپورٹ پروسیس کردیے گئے ہیں۔ چمن پاسپورٹ آفس میں 2 کاوئنڑز صرف خواتین کیلئے مخصوص ہیں تاکہ انہیں لمبی قطار میں انتظار نہ کرنا پڑے۔ حکام کے مطابق قلعہ عبداللہ میں بھی ایک نیا پاسپورٹ آفس تعمیر کردیا گیا ہے جو پانچ کاؤنٹر پہ مشتمل ہے۔ ایک دستاویزاتی نظام سے بارڈر پر آمدورفت قانونی طریقے سے ممکن ہوگی۔اور نقل و حرکت میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔