سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں تین دہشتگرد ہلاک،ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

منگل 21 نومبر 2023ء

سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی اور جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے سپاھی سپاہی شاہ زیب شہید،، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گرد مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں بھی ایک اور کارروائی کی، جس کے دوران ایک اور دہشت گرد مارا گیا، دونوں آپریشنز میں ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، دریں اثناء شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹنے سے راولپنڈی کے 26 سالہ سپاھی سپاہی شاہ زیب شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشنز بھی کئے گئے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے