سابق وزیر اعظم سے تفتیش جاری

پیر 20 نومبر 2023ء

190 ملین پاونڈ کیس میں قومی احتساب بیورو کا اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیس کا مرحلہ جاری،پیر کے روز دو نیب ٹیموں نے سابق وزیراعظم سے تقریبا 7 گھنٹے تک مختلف سوالات پوچھے،شام 7 بجے نیب کی دوسری ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کی تفتیش کا مرحلہ جاری،دوسری مرتبہ 7 ساٹ گھنٹے تک تفتیش کی گئی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے نیب کی پہلی ٹیم دوپہر تقریبا ایک بجے اڈیالہ جیل پہنچی،گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل داخل ہونے والی ٹیم کو انتظامیہ نے تفتیس کے لئے الگ سے کمرہ فراہم کیا،جہان چیئرمین پی ٹی آئی سے 190 ملین پاونڈ کیس کی تفتیش کا آغاز کیا گیا پہلی ٹیم شام 5 بجے سابق وزیر اعظم سے آج کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو گئی،پہلی ٹیم کی واپس روانگی سے قبل نیب کی4 رکنی دوسری ٹیم میاں عمر ندیم کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی،ٹیم میں کیس آفیسر آصف منیر،وقار الحسن اور وقاص علیم بھی شامل تھے،دوسری ٹیم نے بھی اڈیالہ جیل میں تقریبا اڑھائی گھنٹے تک مختلف سوالات پوچھے،اور شام 7 بجے تفتیش کا آج کا کا دوسرا دور مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئی سابق وزیراعظم سے ہفتہ کی شام بھی نیب کی ٹیم نے تقریبا پونے ساتھ گھنٹے تک تفتیش کی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے نیب نے عدالت سے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ