کرکٹ ورلڈ کپ فائنل،فری فلسطین کی شرٹ پہنے نوجوان گراؤنڈ میں پہنچ گیا

اتوار 19 نومبر 2023ء

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ فائنل ، فلسطین کے جھنڈے والی شرٹ پہنا شخص گراؤنڈ میں گھس آیا۔ سیکیورٹی نے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندار مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ بھارت کی بیٹنگ کے دوران ’فری فلسطین‘ کی شرٹ پہنے ایک نوجوان بھاگتا ہوا گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی تک پہنچ گیا گراؤنڈ سیکیورٹی نے فوری ایکشن لیا اور نوجوان کو پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر لے گئی۔جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،فوری طور پر نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گدھا بازیاب،چور گرفتار