ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی آخری مرحلے میں قلعہ بالا حصار پشاور پہنچ گئی

هفته 18 نومبر 2023ء

ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی قلعہ بالا حصار پشاور پہنچ گئی،آغاز بارہ نومبر کو کراچی سے ہوا تھا تفصیلات کے مطابق ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی 18 اور 19 نومبر تک پشاور میں منعقد کی جا رہی ہے۔ جس میں 51 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ کار ریلی تاریخی قلعہ بالاحصار پہنچی۔ جہاں پر ونٹیج کاروں کے شوقین بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ ونٹیج کار ریلی کےمنتظمین اور حصہ لینے والے کار مالکان نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ تاریخی قلعہ بالاحصار میں تاریخی گاڑیوں کی نمائش سے ایوینٹ کو بہت پذیرائ ملی۔ واضح رہے کہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی ہر سال نومبر کے مہینہ میں منعقد ہوتی ہے۔ اس سال کار ریلی کا آغاز 12 نومبر کو کراچی سے ہوا۔اس سلسلہ میں لاہور اور اسلام آباد پہنچنے پر ریلی میں شامل گاڑیوں کی نمائش کی گئ۔ ریلی 19 نومبر 2023 کو پشاور میں واقع سروسز کلب پر اختتام پذیر ہو گی۔ منتظمین کے مطابق ونٹیج اور کلاسک کار ریلی میں 1930 سے ​​1970 تک کی مرسڈیز، فورڈ، شیورلیٹ، بوئک، منی اور ووکس ویگن سمیت دیگر گاڑیاں شامل ہیں




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں