پاکستان کسٹمز نے 77 دن میں 14 ارب 98 کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کیں،ایف بی آر

جمعه 17 نومبر 2023ء

پاکستان کسٹمز نے77 دنوں میں 14 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا ایف بی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے یکم ستمبر سے 16 نومبر تک اسمگلنگ کی روک تھام کےلئے متعدد کارروائیاں کیں۔ ایف بی آر کے مطابق یکم ستمبر سے سولہ تک 14 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کا مال ضبط کیا گیا، جس میں سےصرف پنجاب میں 5 ارب 88 کروڑ کا سامان ضبط کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق سندھ میں 5 ارب، بلوچستان میں 2 اعشاریہ 8 ارب، خیبرپختونخوا میں 1 ارب 23 کروڑ روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ضبط شدہ اسمگل اشیاء میں سگریٹ، گاڑیاں، آٹو پارٹس، پان کے پتے، کپڑا اور ڈیزل شامل ہیں۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد