پولیو کا شکار پاکستانی نوجوان مسٹر اولمپیا مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

هفته 11 نومبر 2023ء

پولیو کا شکار پاکستانی نوجوان نوید بٹ نےمسٹر اولمپیا مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے لاس ویگاس میں مسٹر او لمپیا کے مقابلے میں فزیکل چیلنج کیٹیگری میں پاکستان کے نوید بٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ نوید بٹ بچپن میں پولیو کا شکار ہوئے لیکن انہوں نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور تن سازی میں محنت کرکے نام کمایا۔ گولڈ میڈل جیتنے پر نوید بٹ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پانچویں مرتبہ مسٹر اولمپیا میں میڈل جیتا ہے۔ انفرادی طور پر محنت کی اور ملک کا نام روشن کیا جس کی بہت خوشی ہے، مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟