فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ دوسرا مرحلہ،16 نومبر کو پاکستان اور سعودی عرب مدمقابل ہونگے

جمعه 10 نومبر 2023ء

پاکستانی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کے دوسرے مرحلہ میں سعودی عرب کا سامنا کریگی۔ کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کہتے ہیں کہ ٹیم ہر میچ میں سیکھ رہی ہے تاہم ابھی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے تیار نہیں۔ پاکستانی شائقین فٹبال کی نظریں اس وقت قومی ٹیم کے دوسرے میچ پر لگی ہیں جو کہ سعودی عرب کیخلاف کھیلا جائے گا۔ ایک طویل مدت کے بعد پاکستان نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں فتح حاصل کی اور کمبوڈیا کی ٹیم کو ہوم گراونڈ میں شکست دیکر اگلے مرحلہ کا راستہ پکڑا تاہم سعودی عرب میں سعودی ٹیم کے ساتھ میچ یقینا ایک سخت ٹاکرا ہوگا۔ اسلام آباد میں ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کوچ اسٹفین کانسٹینٹائن کا کہنا تھا کہ پاکستانی فٹ بال ٹیم سعودی عرب کے لیے روانہ ہو رہی ہے، تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فٹبال ٹیم ہر میچ میں سیکھ رہی ہے تین ہفتے پہلے ٹیم کہاں تھی اور اب کہاں ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن یہ بھی بتایا کہ ابھی ورلڈ کپ کھیلنے کی منزل دور ہے۔ کوچ اسٹفین کا کہنا تھا کہ ہم فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ابھی تیار نہیں ہیں ، ہماری نظر ورلڈ کپ پر نہیں ایشئین گیم میں کوالیفائی کرنا ہے۔ کوچ اسٹیفن نے پرامید لہجے میں کہا کہ اگر پاکستان ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو یہ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہوگی۔ پاکستانی ٹیم کوالیفائنگ راونڈ کے دوسرے مرحلہ میں 16 نومبر کو سعودی عرب کے خلاف میدان میں اترے گی۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔