شیخ رشید احمد کی چار مقدمات میں عبوری ضمانت منظور،لگتا ہے شیخ صاحب آپکا چلہ الٹا پڑگیا،جج ملک اعجاز کا سابق وزیر سے سوال

جمعه 10 نومبر 2023ء

انسداد دہشت گردی عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کی مزید چار مقدمات میں عبوری ضمانتیں ذاتی مچلکوں پر منظور کرلیں ، تفصیلات کے مطابق شیخ رشید راشد شفیق اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس ،ٹیکسلا،واہ کینٹ اور صدر کینٹ میں درج مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی سابق وفاقی وزیر کے وکیل سردار عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے خلاف سیاسی انتقام ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا،شیخ رشید اور راشد شفیق کے نام ان گنت مقدمات میں شامل کئے گئے ہیں ہر روز نئے مقدمے کی خبر ملتی ہے، سماعت کے دوران جج ملک اعجاز آصف نے سابق وفاقی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب لگتا ہے آپ کا چلہ الٹا پڑ گیا ہے، جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ میرے خلاف سابقہ کوئی مقدمہ نہیں تمام مقدمات چلے کے بعد کے ہیں،آئی جی پنجاب ہائیکورٹ میں لکھ کر دے چکے ہیں کہ شیخ رشید کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، سابق وفاقی وزیر کے وکیل کا سماعت کے دوران کہنا تھا کہ اب 9 مئی کے مقدموں میں تتمہ بیانات کے ذریعے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کو مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے،عدالت نے شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت 18 نومبر تک منظور کرلی،تمام درخواستیں یکجا کردیں شیخ رشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار