بلوچستان میں ایک بار پھر چینی کا بحران،قیمت دو سو روپے کلو ہوگئی

جمعرات 09 نومبر 2023ء

بلوچستان کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر چینی کا بحران،قیمت دو سو روپے فی کلو تک جاپہنچی تفصیلات کے مطابق چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ سمیت کئی شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی پرچون کی دکانوں پر فی کلو قیمت 2 سو روپے ہو گئی ہے۔ شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ کی شوگر ملوں سے ماہ اکتوبر اور نومبر کا کوٹہ نہیں اٹھایا گیا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا،جبکہ بلوچستان کے ستمبر کوٹے کے 19 ٹرک کسٹم سکھر نے پکڑ رکھے ہیں ڈیلرز کے مطابق ٹرکوں کے ساتھ پرمٹ، این او سی سمیت تمام دستاویزات موجود تھیں اور بلوچستان حکومت نے ٹرک چھوڑنے کےلئے متعلقہ ادارے کوخط بھی لکھا،لیکن بلوچستان حکومت سے تصدیق ہونے کے باوجود سکھر کسٹم نے چینی ضبط کر لی۔ حکام کے مطابق بلوچستان حکومت کا کسٹم کے ساتھ رابطہ ہے، معاملہ جلد حل ہونے کا امکان ہے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور