گوجرہ میں مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی ،ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

جمعرات 09 نومبر 2023ء

گوجرہ میں ٹوبہ روڈ کے قریب مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی۔ٹرینوں کا شیڈول متاثر ذرائع کے مطابق کوئلے سے بھری مال گاڑی کراچی سے لاہور جارہی تھی کہ گوجرہ میں ٹوبہ روڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اترنے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک بندش کہ وجہ سے مختلف اسٹیشنوں پر رحمان بابا، قراقرم ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو بھی روک لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا اور جلد ٹریک بحال کردیا جائے گا




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے