بھارت منشیات کا گڑھ،ورلڈ ڈرگ رپورٹ نے مودی سرکاری کا چہرہ بے نقاب کردیا

جمعرات 02 نومبر 2023ء

مودی کا ہندوستان، منشیات کا عالمی گڑھ،ورلڈ ڈرگ رپورٹ 2023 نے مودی سرکار کے منشیات سے متاثرہ ملک ہونے کے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا منشیات اسمگلنگ میں مودی کا کار خاص گوتم اڈانی بھی ملوث ورلڈ ڈرگ رپورٹ 2023 کے مطابق منشیات اسمگلنگ اور افیون کے استعمال کی سب سے بڑی ایشیائی مارکیٹ بھارت ہے، جبکہ بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کے ڈیٹا کے مطابق 5 کروڑ سے زائد ہندوستانی نشے کا شکار ہیں، ورلڈ ڈرگ رپورٹ کے مطابق 1 کروڑ دس لاکھ ہندوستانی صرف افیون کے نشے کا شکار ہیں،جنوبی ایشیاء کے 90 فیصد اور دنیا کے 34 فیصد افیون کے عادی افراد ہندوستانی ہیں، جبکہ دس سال سے کم عمر بچوں کے منشیات کے استعمال میں گزشتہ دہائی میں 21 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ کے مطابق مودی سرکار پاکستان سے منشیات اسمگلنگ کا واویلا مچاتی ہے جبکہ 87 فیصد منشیات سمندری راستے سے اسمگل ہوتی ہیں،زیادہ تر منشیات ایران کی چاہ بہار پورٹ سے بھارتی گجرات کی مندرا پورٹ پر اسمگل ہوتی ہیں،بھارتی حکام نے 15 ستمبر 2021 کو مندرا سے 3 ٹن اور اگلے دن احمدآباد سے بھی 3 ٹن ہیروئن برآمد کی، واضح رہے کہ مندرا پورٹ کا انتظامی کنٹرول گوتم اڈانی کی کمپنی کے پاس ہے،منشیات پکڑے جانے کے بعد بھی مودی سرکار نے اڈانی کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں کیں، بھارت کے سابق وزیر چدم برم کہتے ہیں کہ حکومتی سرپرستی کے بغیر منشیات کی اتنی بڑی کھیپ مندرا پورٹ سے کلئیر نہیں ہو سکتی تھی، ورلڈ ڈرگ رپورٹ کےمطابق ریاست لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے اکشے چھابڑا اور سندیپ سنگھ عالمی سطح کے ڈرگ لارڈ ہیں، میانمار سے ناگالینڈ، میزورام اور منی پور کے راستے منشیات اسمگل کی جاتی ہیں، تینوں ریاستوں میں بی جے پی اکیلی یا اتحادی کے طور پر حکومت میں ہے، جبکہ2019 میں بنگلہ دیش میں اسمگل ہونے والی 95 فیصد منشیات بھارت سے آئی، رپورٹ کے مطابق افغانیوں کو کرسٹل میتھ کی تیاری کا طریقہ بھی بھارتی فارما کمپنیوں نے سکھایا،ہندوستان کے 22 اضلاع میں سرکاری سرپرستی میں افیون کاشت کی جاتی ہے، نومبر 2022 میں بھارت سے یوگنڈا ڈھائی ٹن ایفیڈرین اسمگلنگ کے دوران پکڑی گئی،2021 میں اطالوی پولیس نے بھارتی فارما کمپنیوں کی طرف سے داعش کو بھیجی گئی ٹراماڈول کا پورا جہاز پکڑا تھا اور اطالوی حکام کے مطابق پکڑی گئی ٹراماڈول کی مالیت 1 ملین ڈالر کے لگ بھگ تھی،




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد