ژوب،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،چھ دہشتگرد مارے گئے

بدھ 01 نومبر 2023ء

سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، 6 دہشت گرد مارے گئے،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے