مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس 4 نومبر کو طلب کر لیا گیا

بدھ 01 نومبر 2023ء

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 4 نومبر کو طلب کر لیا گیا،جبکہ آئندہ انتخابات کےلئے پارٹی ٹکٹ کے حصول کےلئے دس نومبر تک درخواست دی جا سکتی ہے سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق جنرل کونسل کا اجلاس قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہوگا،اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف اور مرکزی قائدین اجلاس میں شرکت کریں گے مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی صدر شہباز شریف نے جنرل کونسل کے اجلاس کے لئے ہدایات جاری کر دیں،قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد پارٹی کی جنرل کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہے،جنرل کونسل کا اجلاس فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کے طور پر منعقد ہوگا دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی الیکشن سیل، پارلیمانی بورڈز بھی تشکیل دے دئیے ہیں الیکشن سیل اور پارلیمانی بورڈز کی تشکیل کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں،صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو ہدایات جاری کر دیں،عام انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی سے شروع ہو گئی ہے،پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں 10 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی منشور کی تیاری کے لئے سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی منشور کمیٹی کے دیگر ارکان کا اعلان کریں گے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات