غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کا پاکستان چھوڑنے کا معاملہ،ڈیڈ لائن ختم ہونے میں ایک دن باقی

پیر 30 اکتوبر 2023ء

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے پاکستان چھوڑنے کا معاملہ،ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی،یکم نومبر سے کریک ڈاؤن کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تیاریاں مکمل کر لی،مشکوک افراد کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا وفاقی حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کو رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کےلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی ہے جس کے ختم ہونے میں ایک دن باقی ہے۔پاکستان نہ چھوڑنے اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف یکم نومبر سے آپریشن شروع کیا جائے گا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف یکم نومبر سے شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تیاری مکمل کر لی ہے،میپنگ اور جیو فینسنگ کے ذریعے مشکوک افراد کا ڈیٹا اکھٹا کر لیا گیا ہے،جبکہ گرفتار افراد کو عارضی طور پر رکھنے کےلئے کیمپس بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔جہاں ڈیٹا رجسٹریشن کےلئے خصوصی ٹیمیں موجود ہونگی اور سفاٹ ویئر کے زریعے یہ ڈیٹا بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہوگا دوسری طرف افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ روز 6382 افغان شہری وطن واپس گئے جن میں 1632 مرد،1594 خواتین اور 3165 بچے شامل ہیں،جبکہ یکم اکتوبر سے اب تک مجموعی طور پر 92928 افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار برگر کی قیمت سات سو ڈالر
گدھا بازیاب،چور گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات