کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں خالصتان ریفرنڈم 29 اکتوبر کو ہو گا

هفته 28 اکتوبر 2023ء

خالصتان ریفرنڈم،کونسل آف خالصتان کے سربراہ ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو کہتے ہیں ہردیپ سنگھ نجر پر چلنے والی گولیاں بھارت کے تابوت میں آخری کیلیں ثابت ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے گرونانک سکھ گوردوارہ میں 29 اکتوبر کو خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ میں ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع ہے۔اسی گوردوارہ میں 18 جون کو بھارتی حکومت کے اہلکاروں نے ہردیپ سنگھ نجر کو درجنوں گولیاں مار کر قتل کردیا تھا اور کینیڈین وزیراعظم نے بھارتی حکومت پر براہ راست ہردیپ سنگھ اور دیگر رہنماؤں کو دھمکانے پر الزام لگایا تھا۔ خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے کونسل آف خالصتان کے سربراہ ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے تحریک خالصتان میں نئی روح پھونک دی ہے، کینیڈین وزیراعظم نے ہمارے خدشات کی تصدیق کی ہےکہ بھارت سکھوں کی نسل کشی کے مصروف ہے۔ بخشیش سنگھ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا پر عیاں ہے کہ بھارت سکھوں کے قتل عام میں ملوث ہے، ہردیپ سنگھ نجر کے ریاستی قتل پر دنیا بھر کے سکھ غم و غصے سے دو چار ہیں، ہردیپ کو لگنے والی گولی ہر سکھ کو چھلنی کرگئی، یہ گولیاں بھارت کے تابوت میں آخری کیلیں ثابت ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے ذریعے سکھ بھارت سے آزادی حاصل کرکے اپنا الگ وطن خالصتان قائم کرنا چاہتے ہیں، بھارت نے ہردیپ سنگھ کو قتل کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، ہم ہردیپ کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم