عمران خان،شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع

جمعه 27 اکتوبر 2023ء

صوبہ پنجاب کے تین اضلاع کی پولیس نے 9 مئی واقعات پر چئیرمین پی ٹی آئی اور انکے نائب سے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا،سابق وزیراعظم اورشاہ محمود قریشی نےراولپنڈی پولیس کی تفتیش میں وکلاء سے مشورہ اور انکی موجودگی کے بغیرشامل ہونے سے گریز کیا،فیصل آباد اور قصورپولیس کی ٹیموں کو مخصوص سوالات کے جوابات دیئے،دونوں ٹیمیں ابتدائی تفتیش کے بعد واپس روانہ وہ گئیں ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے راولپنڈی، فیصل آباد اور قصور پولیس کی خصوصی ٹیموں نے 9 مئی واقعات کے تناظر میں درج مقدمات پر اڈیالہ جیل میں تفتیش کا آغاز کردیا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے راولپنڈی پولیس کی تفتیشی ٹیم سے تعاون سے گریز کرتے ہوئے وکلاء کی موجودگی میں تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ دونوں نے قصور اور فیصل آباد سے اڈیالہ جیل آئی تفتیشی ٹیموں کو مخصوص سوالات کے جوابات دیئے، ذرائع کے مطابق فیصل آباد اور قصور پولیس کی ٹیموں نے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ہے،جیل ذرائع کے مطابق 9 مئی واقعات کے تناظر میں درج مقدمات میں سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ سے تفتیش کے لئے تینوں اضلاع کی ٹیموں کوالگ الگ موقع دیا گیا،جسکے لئے جیل انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کررکھے تھے،فیصل آباد، راولپنڈی اور قصور پولیس کی ٹیموں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت سے اجازت لے کر چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کا آغاز کیا،پنجاب کے تینوں اضلاع کی ٹیمیں رات 8 بجے کے بعد جیل سے واپس روانہ ہوئیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس کی ٹیم آئندہ چند روز میں سابق وزیر اعظم اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کے لئے دوبارہ اڈیالہ جیل جائے گی۔۔۔۔۔۔۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار