استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ

جمعرات 26 اکتوبر 2023ء

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کاانتخابی نشان الاٹ کردی الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کاانتخابی نشان الاٹ کردیا۔الیکشن کمیشن نے 23اکتوبر کو درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ۔آئی پی پی نے الیکشن کمیشن سے عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی ۔الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی استدعا منظور کرلی۔عقاب کا نشان پہلے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف مرحوم کی جماعت ال پاکستان مسلم لیگ کے پاس تھا۔الیکشن کمیشن نے 13اکتوبر کو آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا نشان واپس لے لیا تھا۔الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کا نام سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کردیا تھا۔الیکشن کمیشن نے قرار دیا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ آئندہ بطور سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر ال پاکستان مسلم لیگ سے انتخابی نشان عقاب واپس لیا گیا تھا۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام برگر کی قیمت سات سو ڈالر
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات