قومی ایئرلائن کا قومی خسارہ 712.8 ارب روپے تک جا پہنچا ،نجکاری ناگزیرقرار

جمعرات 26 اکتوبر 2023ء

مسلسل مالی خسارہ۔۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری ناگزیر، مجموعی خسارہ 712.8 ارب روپے کی رقم تک جا پہنچا ، معاشی طور پر پاکستان کو بحال اور فعال کرنے کے لئے بڑے فیصلے کرنے کا فیصلہ ،پی آئی اے کو بین الاقوامی طریقہ کار کے طرز پر پرائیوٹائز کیا جائے گا ،، پاکستان میں اس وقت تین SOEs کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، جن میں سر فہرست پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ہے ، جون ۲۰۲۳تک پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 712.8 ارب روپے کی رقم تک جا پہنچا ہے ، پی آئی اے کو صرف چلائے رکھنے کا مالی نقصان 156 ارب روپے ہے، یہ رقم حکومت پاکستان کو ہر حال میں ادا کرنی پڑتی ہے، اِن تمام اخراجات اور نقصانات کے علاوہ پی آئی اے کے سر 435 ارب روپے کا قرض بھی واجب الادا ہے ، ایک محتاط اندازے کے مطابق پی آئی اے اپنے آپریشنز کو جاری رکھنے کے لئے روزانہ 50 کروڑ روپے کا مالی نقصان اٹھا رہی ہے، صرف پی آئی اے ٹیکس پیئرزکو پچھلے دس سالوں میں 7 بلین یو ایس ڈالرز کا نقصان پہنچا چکی ہے، اتنی رقم میں پاکستان عوام کے لئے 1 ڈیم، 10 یونیورسٹیاں، 5000 ہسپتال، ML-1 ریلوے ٹریک کی 100 فیصد اپگریڈیشن اور 80 کینسر ہسپتال بنا سکتا تھا، پی آئی اے مختلف سیاسی وجوہات کی وجہ سے، ریاستی خزانے پر نا قابل برداشت حد تک بوجھ ڈالتا رہا ہے، اس مالی نقصان سے نجات حاصل کرنے کے لئے پی آئی اے کو بین الاقوامی طریقہ کار کے طرز پر صاف و شفاف طور پر پرائیوٹائز کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، حبیب بینک ، یونائیٹڈ بینک ، سیمنٹ سیکٹر اور ٹیلی کام سیکٹر کی مثال ہمارے سامنے ہے جو کہ پرایویٹائز ہونے کے بعد منافع بخش ہو چکے ہیں، پاکستان کو اپنے آپ کو معاشی طور پر بحال اور فعال کرنے کے لئے اب یہ بڑے فیصلے کرنے ہونگے، حکومت وقت کو پی آئی اے کے پرائیویٹائیزیشن کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنا ہوگا تاکہ ملک کو مزید خسارے سے بچایا جا سکے،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے