جس کو رہبر چنا وہ رہزن نکلا،فردوس عاشق اعوان

بدھ 25 اکتوبر 2023ء

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنانا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا پسندیدہ مشغلہ تھا،جس کو رہبر چنا تھا وہ رہزن نکلا،ریاست اور عوام میں دراڑیں ڈالنے کےلئے پلاننگ کے تحت سازش کی گئی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحیک انصاف نے تیس سے چالیس ہزار روپے ماہانہ پر سوشل میڈیا ٹیمز کےلئے نوجوانوں کو بھرتی کیا تھا اور ٹاپ ٹرینڈ بنانا چیئرمین پی ٹی آئی کا پسندیدہ مشغلہ تھا فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ ایسا کیا ہوا کہ اچانک معاشرے میں انتشار پھیل گیا؟انہوں نے الزام لگایا گیا کہ پی ٹی آئی نے ریاستی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے جھوٹی پروپیگنڈہ مہم چلائی،ریاست اور عوام کے درمیان دراڑیں ڈالنے کی ایک سوچی سمجھی سازش کی گئی،پاک فوج کو بدنام کرنے کےلئے نوجوانوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس کا بے دریغ استعمال کیا گیا،ایک پلاننگ کے تحت مسلح افواج اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا گیا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان