مالدیپ کے نو منتخب صدر کا ہندوستانی فوج کو ملک سے نکل جانے کا حکم

منگل 24 اکتوبر 2023ء

نو منتخب مالدیپی صدر نے ہندوستانی فوج کو مالدیپ سے نکل جانے کا حکم دے دیا ، ہم مالدیپ کی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے، ڈاکٹر محمد معیزوکا اعلان ، ملک میں موجود ہندوستانی طیارے مالدیپ کی جاسوسی کے لئے استعمال ہوتے ہیں، مالدیپی فوج کا انکشاف ،، نو منتخب مالدیپی صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے کہا کہ ہندوستان کے تمام فوجیوں کو مالدیپ سے فوری طور پر نکل جانے کا حکم دیا ہے، میں نے مالدیپ کی عوام سے یہ وعدہ کیا تھا اور میں پہلے دن سے اپنے وعدے پر قائم رہوں گا، ڈاکٹر محمد معیزونے قرار دیا کہ ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، بی بی سی کے مطابق نومنتخب صدر نے اپنی جیت کے چند دن بعد بھارتی سفیر سے ملاقات میں یہ حکم دیا، مالدیپ طویل عرصے سے ہندوستان کی غیر ضروری مداخلت کے زیر عتاب رہا ہے، مالدیپ کے نومنتخب صدر ہندوستان کے لئے بڑے خطرے کی علامت ہیں، رپورٹس کے مطابق ہندوستانی فوج کے انخلاء سے مالدیپ پر قبضے کی نیت سے کی گئی سرمایہ کاری بھی ضائع ہوگئی ، فروری 2021 میں مالدیپ سے ایک متنازعہ معاہدے کے بعد ہندوستان نے اپنی فوج مالدیپ میں تعینات کی، مالدیپ کی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں موجود ہندوستانی طیارے مالدیپ کی جاسوسی کے لئے استعمال ہوتے ہیں، ماضی میں بھی ہندوستان مالدیپ من پسند حکومت کے قیام کے لیے سیاسی مداخلت کرتا رہا ہے،،




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی