پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

بدھ 18 اکتوبر 2023ء

پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں اسٹریٹیجک استحکام کو بڑھانا ہے۔ ویپن سسٹم لانچنگ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے کامقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرا میٹرز اور ہتھیاروں کے مختلف نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا,چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب تجربے میں تعاون پر تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔ ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے صدر، وزیراعظم پاکستان اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر اسٹریٹیجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارکباد دی۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد