مہمند ڈیم کیس،سپریم کورٹ نے واپڈا کے فریق بننے کی درخواست منظور کرلی

منگل 17 اکتوبر 2023ء

مہمند ڈیم تعمیراتی کمپنی کی ٹیکس استثنیٰ کیلئے دائر اپیلوں پر سماعت، سپریم کورٹ نے مقدمہ میں واپڈا کی فریق بننے کی درخواست منظور کرلی جسٹس یحییٰ افریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، ایف بی آر کے وکیل نے کہا ٹیکس استثنیٰ 25 ویں ترمیم سے پہلے فاٹا میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ہی مل سکتا ہے، جسٹس یحییٰ افریدی نے ریمارکس دیئے یہ آئینی شق کی تشریح کا معاملہ ہے،اٹارنی جنرل کو سنے بغیر معاملہ حل نہیں ہوگا، عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا،عدالت نے ایف بی آر کو آئندہ سماعت تک واپڈا کیخلاف ٹیکس ریکوری کی کارروائی سے روک دیا، کیس کی مزید سماعت 15 دن تک ملتوی کردی گئی۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام