سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر ہلاک

اتوار 15 اکتوبر 2023ء

سیکیورٹی فورسز کو بلوچستان میں اہم کامیابی مل گئی،بلوچ لبریشن آرمی (عبدالمجید بریگیڈ) کا اہم سرغنہ صدام حسین مسلم ساتھی سمیت آپریشن کے دوران مارا گیا تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بی ایل اے کے دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران دہشتگرد صدام حسین مسلم ہلاک کردیا گیا،ہلاک دہشتگرد صدام حسین مسلم، گرو اورجبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا، آپریشن کے دوران دہشتگرد صدام حسین کا ایک اور ساتھی دہشتگرد مقصود بھی مارا گیا جبکہ اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا واضح رہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مارا جانے والا بلوچ لبریشن آرمی کا دہشتگرد صدام حسین 2008 میں بلوچ لبریشن فرنٹ کاحصہ بنادہشتگرد صدام حسین نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال اوربارودی سرنگیں نصب کرنے کی تربیت بلوچستان کے علاقے مشکے میں قائم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے دہشتگرد ٹریننگ کیمپ میں حاصل کی جبکہ 2014 میں دہشتگرد صدام حسین بلوچ لبریشن آرمی میں شامل ہو گیا جسے 2017 ء میں ضلع کیچ میں خفیہ تربیتی کیمپ کا کمانڈر اور 2021ء میں اسے مقامی کمانڈر بنا دیا گیا دہشتگرد صدام حسین جنوبی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 93 دہشتگردی کی وارداتوں بشمول گرینیڈ حملے، بارودی سرنگوں کے حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ،ان حملوں میں 131 معصوم لوگوں کی جانیں گئیں جبکہ 177 لوگ زخمی بھی ہوئے،ستمبر 2023 ء میں دہشتگرد صدام حسین ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان پر بھی حملے میں ملوث رہا دہشتگرد صدام بلوچستان کے ضلع کیچ میں ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں اور ضلع میں نوجوانوں کو دہشتگرد گروپوں میں شامل کرنے کے حوالے سے اہم کردار تھا،دہشتگرد صدام حسین کیخلاف گوادراور تربت میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں جبکہ دہشتگرد صدام حسین بلوچستان کے ضلع کیچ میں متعدد دہشتگرد سیل بھی چلا رہا تھا، دہشتگرد صدام صوبے کے معصوم نوجوان کونام نہاد آزادی بلوچستان کے ایجنڈے کے تحت ورغلا کر دہشتگردانہ کارروائیوں کا حصہ بناتا تھا بلوچ لبریشن آرمی(عبدالمجید بریگیڈ) کے دہشتگرد صدام حسین کی ہلاکت اس دہشتگرد تنظیم کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے،دہشتگرد صدام حسین کی ہلاکت سے علاقے میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں نمایاں کمی آئے گی،دہشتگرد صدام کی ہلاکت کے انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پردو رس اثرات مرتب ہونگے اور علاقے میں امن و استحکام واپس لانے میں بڑی مدد ملے گی یاد رہے پاکستان دشمنوں کی جانب سے دو دہائیوں سے مسلط کی گئی دہشتگردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسزنے مختلف دہشتگرد گروپوں میں شامل دہشتگردوں کی بڑی تعداد کو مارا ہے،جہنم واصل کئے جانے والے دہشتگردوں میں بڑی تعداد براہ راست پاکستانیوں پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کی ہے، جس کی وجہ سے دہشتگرد گروپوں کے درمیان اختلافات بڑھ چکے ہیں




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے