میجر علی رضا شہید اور حوالدار نثار احمد شہید کی نماز جنازہ ادا،پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

منگل 10 اکتوبر 2023ء

میجر رضا علی شاہ شہید اور حوالدار نثار احمد شہید کی نماز جنازہ اداکردی گئی، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9اکتوبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر رضا علی شاہ شہید اور حوالدار نثار احمد کی نماز جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی،میجر رضا علی شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے سرگودھا میں ادا کی گئی،جس میں شہید کے اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران، عمائدینِ علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی دوسری جانب حوالدار نثار احمد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے وہاڑی میں ادا کی گئی جس میں اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران اور عمائدینِ علاقہ نے شرکت کی آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں مادر وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی