بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ،کیس کی سماعت سولہ اکتوبر تک ملتوی

پیر 02 اکتوبر 2023ء

بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کیس ، چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی ۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دائر ایک ہزار90 درخواستوں پر سماعت کی،سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر کسی وکیل کو التواء نہیں دیں گے، اگر کوئی فریق تحریری معروضات جمع کرانا چاہے تو کروا سکتا ہے۔ کیس سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس کیس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں کیا گیا تاہم وہ خود دلائل دینا چاہتے ہیں لہٰذا عدالت کچھ مہلت دے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ اگر تو آپ خود لکھ کر کہہ دیں کہ عامر رحمان نااہل ہے دلائل نہیں دے سکتے تو ٹھیک ہے لیکن ہم تو عامر رحمان کو نااہل کہنے کی گستاخی نہیں کر سکتے، میں تو سمجھتا ہوں کہ عامر رحمان ایک قابل وکیل ہیں اور کیس میں خود دلائل دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے رواں سال بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔