پاکستان اور چین سی پیک کو توسیع دینے کےلئے پرعزم ہیں،وزارت منصوبہ بندی

جمعرات 28  ستمبر 2023ء

چین کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہدراری میں نئے منصوبوں کو شامل نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے پاکستان اور چین سی پیک کے دائرہ کار کو مختلف شعبوں میں وسعت دینے کے لئے پر عزم ہیں وزارت منصوبہ بندی کی۔جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی پیک کے تحت منصوبوں کی بدولت پاکستان کےانفراسٹرکچر، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بہتری آئی، وزارت منصوبہ بندی اعلامیہ کے مطابق سی پیک کی وجہ سے مختلف شعبوں میں جدت آئی اور ان شعبوں کی استعداد کار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا،سی پیک کی بدولت ہی پاکستان کی اقتصادی حالت میں بہتری آئی اور دنیا کے سامنے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین منزل کے طور شناخت ملی،چین اور پاکستان سی پیک تعاون کو آبی وسائل، ماحولیاتی تبدیلی، زراعت اور سیاحت کے شعبوں تک توسیع دینے پر کام کر رہے ہیں،یہ شعبے پہلے ہی سے سی پیک کے طویل المدتی منصوبے کا حصہ تھے،گیارہویں جے سی سی میں ان منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لئے متعلقہ ورکنگ گروپ میں لا کر حتمی شکل دینے پر اتفاق ہواا تھا،اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اور ساحلی علاقوں میں سی پیک کے مختلف منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں،خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اور ساحلی علاقوں میں سی پیک کے تحت نئے منصوبوں کی شمولیت پر بھی کام کیا جا رہا ہے،پاکستان اور چین انفراسٹرکچر، اقتصادی ترقی، زراعت، قدرتی وسائل، برآمدات میں اضافے کے لئے صنعتوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام