سعودی مسلح افواج کے وفد کی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقاتیں

جمعه 22  ستمبر 2023ء

سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کی اعلیٰ سطحی فوجی وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال، وفد کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے اپنے اعلیٰ سطحی فوجی وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں بالخصوص دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، قبل ازیں وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی، جس کے دوران وفود کی سطح پر بات چیت بھی کی گئی،،




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟