مستونگ دھماکہ،جے یو آئی کے رہنماء حافظ حمد اللہ سمیت پانچ افراد زخمی

جمعرات 14  ستمبر 2023ء

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکے سے جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ سمیت پانچ افراد زخمی ،ہسپتال منتقل،حالت خطرے سے باہر پولیس ذرائع کے مطابق مستونگ میں دھماکا جے یو آئی کے رہنماٗ حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب ہوا ، جس میں وہ زخمی ہوئے، حافظ حمد اللہ کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے انہیں کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ ڈی سی مستونگ کےمطابق دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں حافظ حمد اللہ بھی شامل ہیں اور زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق حافظ حمد اللہ دھماکے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں ان کے ہمراہ ان کے گن مین بھی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا کہ مستونگ دھماکے میں ملوث دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور بحالی امن کے لیے اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔جبکہ نگران وزیر داخلہ بلوچستان محمد زبیر جمالی نے حافظ حمد اللہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام