کینیڈا،وینکوور میں خالصتان کے قیام کے حوالے سے ریفرنڈم،ہردیپ نجر کے والد اور والدہ نے پہلے ووٹ کاسٹ کیا

پیر 11  ستمبر 2023ء

سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کینیڈا کے شہر وینکوورمیں خالصتان کے قیام کے لئے ریفرنڈم، قتل ہونے والے خالصتان تحریک کے سرگرم رکن ہردیپ سنگھ نجر کی والدہ اور والد نے ووٹ ڈال کر پولنگ کا آغاز کیا، ہزاروں سکھ،خواتین اور بوڑھے افراد کی ووٹنگ کا وقت شروع ہونے سے قبل ہی ووٹ ڈالنے کے لئے طویل قطاریں لگ گئیں ،، سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کینیڈا کے شہر وینکوورمیں خالصتان کے قیام کے لئے ریفرنڈم کیلئے پرامن ماحول میں ووٹنگ کا آغاز ہوا ، ووٹنگ سینٹر کی فضا خالصتان لے کر رہیں گے اور دہلی بنے گاخالصتان کے نعروں سے گونجتی رہی، ووٹنگ کا وقت شروع ہونے سے قبل ہی ووٹ ڈالنے کے لئے طویل قطاریں لگ گئیں تھیں ، ہزاروں سکھ،خواتین اور بوڑھے افراد ووٹ ڈلنے کے لئے موجود تھے ، ووٹ ڈالنے والے سکھ کمیونٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کچھ بھی کرلے سکھوں کی تحریک کو روک نہیں سکتا، نریندر مودی مسلمانوں سکھوں اور دیگر اقلیتوں کا دشمن ہے، بھارت سے جنگ نہیں بلکہ جمہوری عمل کے ذریعے آزادی لینا چاہتے ہیں، سکھ کمیونٹی نے مزید کہا کہ بھارت سکھ کمیونٹی کو خالصتان کی آزادی کے حصول سے کبھی نہیں روک سکتا ،کینیڈا حکومت نے بھارتی مطالبے کے باوجود ریفرنڈم کی اجازت دے کر حق کا ساتھ دیا ہے، ،




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔