برطانیہ میں گرمی کی لہر،بیشتر علاقوں میں ایمبر ہیلتھ الرٹ جاری

بدھ 06  ستمبر 2023ء

انگلینڈ میں گرمی کی لہر ،انتظامیہ نے بیشتر حصوں کیلئے ایمبر ہیلتھ الرٹ جاری کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارےکی رپورٹ مطابق انگلینڈ میں ان دنوں گرمی کے باعث برطانیہ میں روزمرہ معمولات زندگی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے برطانوی حکام کے مطابق انگلینڈ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے حکام کے مطابق سوموار کے دن درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شدید گرمی کے پیش نظر ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے خطرے کا لیول بڑھا دیا جسے ایمبر ہیلتھ الرٹ کا نام دیا گیا ہے اس کا مطلب گرمی کی اس لہر سے ہر عمر کا فرد متاثر ہوسکتاہے،حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ گرمی کے باعث شرح اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے واضح رہے کہ سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے بغیر موسم کا اس قدر گرم ہونا ممکن نہیں،رواں سال کو گرم ترین سال ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام