سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر پیش رفت نہ ہوسکی،سماعت ملتوی

هفته 02  ستمبر 2023ء

سائفر کیس میں ہائیکورٹ میں خصوصی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر ان کیمرہ سماعت کی۔ ذرائع کے مطابق دوران سماعت پراسیکیوٹر کی جانب سے پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض اٹھا دیا گیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ میں آپ کی طرف سے جیل ٹرائل اور عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے، پہلے اس پر فیصلہ آنے دیں۔ اسکے کے بعد ضمانت کے معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ آپ ضمانت کی درخواست واپس لے لیں، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ دائر کردیں۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟