فلورائیٹ کی تلاش،بلوچستان حکومت اور نجی مائننگ کمپنی کے درمیان معاہدہ

جمعرات 31  اگست 2023ء

بلوچستان حکومت اور نجی مائننگ کمپنی کے درمیان قیمتی فلورائیٹ کے تلاش کے لئے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت اور نجی مائننگ کمپنی کے درمیان بلوچستان کے ضلع لورالائی میں فلورائیٹ کی تلاش کے لئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں ، معاہدے کے تحت منصوبے پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی، سالانہ 50 ہزار ٹن فلورائیٹ حاصل ہوگا۔ معاہدے کے تحت بلوچستان منرل ریسورسز لیمیٹڈ اور نجی مائننگ کمپنی ضلع لورالائی کے علاقے میختر میں فلورائیٹ کے ذخائر مشترکہ طور پر تلاش کریں گی ، منصوبے سے سالانہ 50 ہزار ٹن فلورائیٹ حاصل ہوگا جسے اسٹیل اوردیگر اشیا کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا، منصوبے سے بلوچستان حکومت کو 5 فیصد حصہ ملے گا۔ محکمہ معدنیات بلوچستان کے مطابق فلورائیٹ کوخام مال کی بجائے ایک فارمیٹ میں بر آمد کیا جائے گا، مٹیریلائزیشن کے لئے فیکٹری ضلع حب میں لگے گی، اس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں بلکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا حکام کے مطابق متعلقہ علاقے میں فلورائیڈ کے16 لاکھ ٹن ذخائر کی موجود ہیں، ابتدائی طور پر سروے کا کام جاری ہے۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟