آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ٹلہ جوگیاں فائرنگ رینج کا دورہ،تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا

بدھ 30  اگست 2023ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ، فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فارمیشن کو درپیش چیلنجنگ صورتحال سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریوں اور تربیتی مقاصد کیلئے تیار حکمت عملی کو پرکھنے کیلئے جاری جنگی مشقوں پر بریفنگ، جوانوں کے عزم و حوصلے کی تعریف،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فارمیشن کو درپیش چیلنجنگ صورتحال سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریوں اور تربیتی مقاصد کیلئے تیار حکمت عملی کو پرکھنے کیلئے جاری جنگی مشقوں بارے بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مختلف آپریشنل پہلوئوں کو انجام دھی میں فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کی ہم آہنگی کو سراہا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فوجیوں کی جنگی مہارت، جذبے اور جنگی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی، قبل ازیں فیلڈ رینجز آمد پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
برگر کی قیمت سات سو ڈالر وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات