روسی صدر پیوٹن بھارت میں ہونے والی جی ٹوئینٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے

بدھ 30  اگست 2023ء

روس کے صدر ولاد یمیر پیوٹن مصروفیت کے باعث آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے جی۔20 اجلاس میں شرکت نہیں کر یں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نےجاری بیان میں کہا ہے کہ روسی صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی ہے جنہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ روسی صدر اس اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی کا سفر نہیں کریں گے جس میں برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک اور امریکی صدر جو بائیڈن شامل ہوں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ کے مطابق 9 سے 10 ستمبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں صدرولادی میر پیوٹن کی بجائے روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی صدارت میں ہونے والےاس اجلاس کے تمام اقدامات کے لیے روس کی مستقل حمایت پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ روسی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر اور بھارتی وزیر اعظم نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ روسی صدر کی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب نئی دہلی میں اجلاس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ وفود کا اب تک کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی