یوکرین کے روس پر ڈرون حملے،روس کا حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

بدھ 30  اگست 2023ء

روس کے شمالی مغربی شہر پسکوف کے فوجی ہوائی اڈے اور پانچ وسطی خطوں میں یوکرین کے ڈرونز کی مدد سے حملے ، روس کو یوکرین کے درجن سے زائد ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ ۔ تفصیلات کے مطابق پسکوف کے فوجی ہوائی اڈےپر ڈرون حملے کے نتیجہ میں 4 آئی ایل ۔76 ٹرانسپورٹ طیاروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے دو کو آگ لگ گئی ہے جس کے بعد ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے، جبکہ روسی وزارت دفاع نے اوریول اور بریانسک ریجن میں فوجی تنصیبات پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام بنانے اور تین ڈرون مارے گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پیسکوف ریجن کے گورنر میخائل ویدرنکوف کا کہنا ہے کہ روسی افواج ہوائی اڈے پر حملے کو پسپا کررہی ہیں،ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ دیگر نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق پسکوف ہوائی اڈے پر حملے کرنے والے ڈرونز کی تعدا 12 سے 15 کے درمیان تھی ۔پسکوف میں ایمرجنسی سروس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں، چار آئی ایل ۔76 طیاروں کو نقصان پہنچا۔ آگ لگ گئی اور دو طیارے آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ حملے کے بعد پسکوف ریجن اور اس کے اس کے انتظامی مرکز کے اوپر پروازیں محدود کر دی گئی ہیں ۔ دوسری جانب رپورٹس کے مطابق بریانسک ریجن کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے دعویٰ کیا ہے کہ بریانسک ریجن میں تین جبکہ اوریول ریجن میں ایک حملہ آور ڈرون مار گرایا گیا ہے۔ روس کے وسطی علاقوں ریازان اور کالوگا میں بھی ڈرون حملوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف کے دو اضلاع میں متعدد دھماکے سنے گئے اور مقامی حکام کے مطابق ایک سرکاری عمارت میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس کے علاوہ یوکرین کے شہروں کریووئے روگ، اوڈیسا اور چرکاسی میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون بوٹس نے کریمیا کے ساحلی علاقے سیواتوپول پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق پسکوف کے علاوہ ہونے والے حملوں میں شریک اکثر ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک ڈرون روسی دارلحکومت ماسکو کی طرف جارہا تھا۔ حکام کے مطابق اس ڈرون کی وجہ سے ماسکو کے ہوائی اڈوں کو بھی کچھ وقت کے لئے بند کیا گیا۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟