ایمان مزاری تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 29  اگست 2023ء

انسدد دہشتگردی کی عدالت نے ایمان مزاری کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات نے ایمان مزاری کے خلاف کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجہ نوید عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ایمان مزاری کی جانب سے زینب جنجوعہ پیش ہوئیں۔ دورانِ سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایمان مزاری کےخلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج ہوا ہے، مدعی مقدمہ نے ایمان مزاری پرنوجوانوں کو اکسانے اور ریاست کےخلاف ورغلانے کا الزام لگایا، مدعی نے الزام لگایا کہ جب وہ ایمان مزاری کی پارٹی سے الگ ہوا تو اسے دھمکیاں دی گئیں پراسیکیوٹر راجہ نوید نے ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی وکیل صفائی نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جس دن ایمان کو ضمانت ملنی تھی اسی دن نیا مقدمہ درج کیا گیا، ایک ہی وقوعہ پرکیسے 3 مقدمات درج ہوسکتے ہیں؟ پی ٹی ایم دہشتگرد جماعت نہیں،جلسے کیلئے این او سی حکومت نے دیا، ایمان کے خلاف احمقانہ قسم کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ایمان مزاری کے خلاف ڈرامہ بنتا ہوا نظرآرہا ہے، ان کے خلاف پراسیکیوشن کا اصل مقصد کچھ اور ہے۔ ایمان مزاری کے وکلا نے انہیں کیس سےڈسچارج کرنےکی استدعا کی۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ پرفیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے انہیں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پو لیس کے حوالے کردیا




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔