بجلی کے بلوں میں اضافہ،جماعت اسلامی نے دوستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن احتجاج کا اعلان کردیا

پیر 28  اگست 2023ء

جماعت اسلامی پاکستان نے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف یکم ستمبر کو لیاقت باغ میں بڑے جلسہ عام اور دوستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں بھارت نے چاند جبکہ پاکستان حکومت نے عوام کی گردن پر پاوں رکھ دیا۔تمام سرکاری اور مراعات یافتہ طبقے سے فری بجلی اور فول ختم کیا جاٸے،،،،، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوٸے کہا کے ہم عوام کے بجلی کے لئے احتجاج کررہے ہیں مگر ہماری گرفتاریاں کی جارہی ہیں ,بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اب پی پی پی اور پی ڈی ایم بھی احتجاج کررہی ہے سابقہ حکومتیں بتائیں یہ بجلی مہنگی کس نے کی تھی کیا شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے معاہدے پر شکریہ ادا نہیں کیا تھا حکومت نے بروقت اپنے فیصلے واپس نا لیے تو ملک میں انارکی پیدا ہوگی،دو ستمبر کو پورے ملک میں مکمل شٹر ڈاٶن ہڑتال ہوگٸی امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کے بھارت نے چاند پر ہماری حکومت نے عوام کی گردن پر پاوں رکھ دیا ہے۔سی سی آٸی اجلاس بھی غیر آئینی ہے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پی پی پی نے ووٹ دیا باہر آکر شور کررہی ہے سراج الحق کا کہنا تھا کے جماعت اسلامی نگران حکومت کو ایک روز بھی توسیع دیا جانا قبول نہیں کریں گٸی،۔۔۔۔۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔