نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکہ ،چین اور متحدہ عرب امارات کے سفراء کی ملاقاتیں

بدھ 23  اگست 2023ء

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے ساتھ اہم ممالک کے سفارت کاروں کی تعارفی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسلام اباد میں اج امریکہ، چین اور متحدہ عرب امارات کے سفرا نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران امریکہ، چین اور متحدہ عرب امارات کے سفرا نے نگران وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر جلیل عباس جیلانی کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی حکومتیں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دو طرفہ تعلقات مثبت سمت میں اگے بڑھ رہے ہیں۔اس ملاقات میں اقتصادی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور چینی ناظم الامور کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے باہمی، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا