آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

منگل 22  اگست 2023ء

صدر مملکت کی جانب سے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل واپس کرنے کے بیان کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت کے بیان کے مطابق انہوں نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بلوں کی منظوری نہیں دی،صدر مملکت کے بیان کے بعد بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، امکان ہے کہ دونوں قوانین کے تحت ہونے والی قانونی کارروائی برقرار نہیں رہ سکے گی،یہ امکان بھی ہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی قوانین کے ملزمان بری ہوجائیں گے،مشکوک نوعیت کی قانون سازی آئین کے آرٹیکل 4 کے منافی ہے،دونوں قوانین حساس نوعیت کے ہیں جن سے عام عوام کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو ہدایت کی جائے کہ سپریم کورٹ سے 10 دن میں معاملے پر رہنمائی کیلئے رجوع کرے،درخواست پر فیصلے تک دونوں قوانین پر عملدرآمد معطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات