شہریار آفریدی کی نظر بندی معطل کرنے کا معاملہ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے انٹراکورٹ اپیل کردی

پیر 21  اگست 2023ء

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے شہر یار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے آرڈر کو معطل کرنے کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر انٹرا کورٹ اپیل میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے موقف اپنایا ہے کہ جسٹس بابر ستار کی عدالت کا فیصلہ طے شدہ قانونی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ سنگل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مائنڈ اپلائی نہیں کیا،سنگل بینچ کے فیصلے سے انصاف کا بول بالا نہیں خاتمہ ہوگا ، یہ فیصلہ پبلک آفس ہولڈرز کی حوصلہ شکنی کرے گا کہ وہ عوامی مفاد میں فیصلے کریں۔ درخواست میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے استدعا کی ہے کہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ جسٹس بابر ستار نے سولہ اگست کوشہریار آفریدی کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔