ایمان مزاری اور علی وزیر تین ،تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پیر 21  اگست 2023ء

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور ایمان مزاری کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو چہرے پر کپڑا ڈال کر عدالت لایا گیا، علی وزیر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جلسے میں کوئی غلط بات نہیں ہوئی، ہم نے کہا ہم اپنی بات اسلام آباد تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ پراسیکیوٹر راجا نوید نے عدالت میں کہا کہ ایمان مزاری اور علی وزیرکے ذریعےشریک ملزمان تک بھی پہنچنا ہے جس پر ایمان مزاری کے وکیل نے کہا سوال ہے ابھی تک ایمان مزاری کے خلاف کوئی ثبوت کیوں نہیں لایاگیا؟ فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ یا وائس میچنگ ٹیسٹ اب تک کیوں نہیں کرایا گیا؟ سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ ایمان مزاری کی تقریر سوشل میڈیا پر ہے، لیپ ٹاپ، موبائل بھی پولیس کے پاس ہے، ایمان مزاری کو حراست میں رکھ کر کیا ملےگا؟ یہ ایمان مزاری کو دہشت گرد ثابت کرنا چاہتے ہیں، پولیس بھول گئی کہ ان کے گھر بھی مائیں بہنیں ہیں۔ ایمان مزاری کی قانونی ٹیم نے ملزمہ سے ملاقات کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے اجازت طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری کل بے ہوش ہوئیں، تھانے میں ان سے ملاقات نہیں کرپائے لہذا ملاقات کی اجازت دی جائے۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجا نویدکی جانب سے دونوں کے 10، 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکر دیا۔ دوسری جانب ایمان مزاری کی والدہ اور سابق وزیر شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کوئی چاہتا ہے کہ انکی بیٹی سے کچھ برا ہوجائے،ایمان گرفتاری کے بعد گاڑی میں بے ہوش ہوگئی تھی تاہم ان سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے