نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پیر 14  اگست 2023ء

انوارالحق کاکڑ نے پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب پیر کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری اور سیاسی حکام نے شرکت کیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی سفارش پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت تقرری کی منظوری دے دی حلف برداری سے قبل انوارالحق کاکڑ نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے انوارالحق کاکڑ کا استعفی منظور کرلیا۔نامزد نگران وزیراعظم نے اپنی غیر جابنداری برقرار رکھنے کےلیے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے یاد رہے کہ انوار الحق سے قبل نگران وزیراعظم کے عہدے پر رہنے والوں میں غلام مصطفیٰ جتوئی، بلخ شیر مزاری، معین الدین حیدر، معراج خالد، محمد میاں سومرو، میر ہزار خان کھوسو اور جسٹس ناصر الملک شامل ہیں۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ