امریکہ میں سو سال کی تاریخ میں بدترین آتشزدگی،ہوائی کے جنگلات کی آگ 89 زندگیاں نگل چکی،سینکڑوں لاپتہ

اتوار 13  اگست 2023ء

امریکا میں سوسال کی بدترین آگ،ہوائی کے جنگلات کی آگ سے 89 لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ،جنگلات راکھ کا ڈھیر بن گئے،جانی اورمالی نقصانات کا اندازتک لگانا ممکن نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہوائی کے جنگل کی آگ نے امریکا کی تاریخ بدل دی۔ ہوائی میں ماؤی کے جنگلات میلوں تک آگ کی۔لپیٹ میں ہیں اور دھوئیں کے بادل آسمان پر چھائے ہیں۔ ہوائی گورنرجوش گرین نے خبردارکردیا ہے کہ مزید لاشیں مل رہی ہیں۔ اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اب تک 89 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں، ریسکیو اینڈ سرچ ٹیمیں کتوں کے ہمراہ لہاینا میں راکھ کے ڈھیروں کو سونگھتے ہوئے آگ بڑھ رہے ہیں۔تاریخی ریزارٹ ٹاؤن چارروزمیں راکھ کا میدان بن گیا ہے۔ ایک ہزار سات سو سے زائدعمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں۔ ہزاروں گاڑیاں جل چکی ہیں ایک اندازے کے مطابقصرف لہاینا کی بحالی کا تخمینہ پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالرلگایا گیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نقصانات کا صحیح اندازہ لگانا مشکل نہیں،بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے نقصانات کا تخمینہ لگانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں،معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار