پاکستان کی سیاسی تاریخ اور نگران وزرائے اعظم

جمعرات 10  اگست 2023ء

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اب تک 7 نگران حکومتیں بنیں جن کا بنیادی مقصد صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد تھ، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں عام انتخابات کیلئے نگران حکومتوں کا مطالبہ پہلی مرتبہ 1977 کے انتخابات کے بعد کیا گیا تھا۔ لیکن پہلا نگران سیٹ اپ 1988 میں وزیراعظم محمد خان جونیجو کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنا جس میں نگران وزیراعظم کا تقرر نہیں کیا گیا پاکستان کی تاریخ میں پہلے نگران وزیراعظم 1990 میں غلام مصطفیٰ جتوئی بنے، غلام مصطفیٰ جتوئی نے 6 اگست 1990 کو بے نظیر بھٹو کی حکومت کی برطرفی کے بعد نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا۔ غلام مصطفیٰ جتوئی کے عہدے کی مدت 6 اگست سے 6 نومبر 1990 تک رہی۔ پاکستان کے دوسرے نگران وزیراعظم بلخ شیر مزاری تھے جن کی مدت 18 اپریل 1993 سے 26 مئی 1993 تک رہی۔ بلخ شیر مزاری ملکی تاریخ کے وہ واحد نگران وزیراعظم تھے جو صرف 39 دن تک بطور نگران وزیراعظم رہے،بلخ شیر مزاری کی مدت میں کمی کی وجہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا جس کے تحت وزیراعظم نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کے بعد نگران حکومت کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔ پاکستان کے تیسرے نگران وزیراعظم معین قریشی تھے،معین قریشی پاکستان کی تاریخ کے وہ واحد نگران وزیراعظم رہے جنہیں امریکا سے پاکستان آنے کے بعد ایئرپورٹ پر ہی شناختی کارڈ فراہم کیا گیا۔معین قریشی 18 جولائی 1993 سے 19 اکتوبر 1993 تک وزیراعظم رہے 1996 میں سابق صدر فاروق احمد خان لغاری کی طرف سے بے نظیر بھٹو کی دوسری حکومت برطرف کی گئی۔تو ملک معراج خالد نے نگران وزیراعظم کے طور پر 6 نومبر 1996 کو عہدہ سنبھالا۔اور عام۔انتخابات کے انعقاد تک فرائض سر انجام دیئے محمد میاں سومرو پاکستان کی تاریخ کے پانچویں نگران وزیراعظم تھے جو 16 نومبر 2007 سے 24 مارچ 2008 تک نگران وزیراعظم رہے۔ پاکستان کے چھٹے نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو 25 مارچ 2013 کو نگران وزیراعظم مقرر ہوئے اور 5 جون 2013 تک عہدے پر فائز رہے۔ ملکی تاریخ کے ساتویں نگران وزیراعظم سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ناصر الملک بنے۔ یکم جون 2018 سے 18 اگست 2018 تک انہوں نے نگران وزیراعظم کی ذمہ داریاں انجام دیں پندرہویں قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئندہ انتخابات کےلئے نگران حکومت کا قیام عمل میں آنا باقی ہے،اور اب نگران بننے والے نگران وزیراعظم پاکستان کے آٹھویں نگران سیٹ اپ کے سربراہ ہونگے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ