ہزارہ ایکسپریس ٹریک سے اترگئی،متعدد مسافر زخمی،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اتوار 06  اگست 2023ء

کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئی، 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں ریلوے ٹریک سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق لوکوشیڈ روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ روانہ کر دی گئی ہے حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہے۔ حکام کے مطابق فی الوقت حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے جبکہ مقامی پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس میں سوار مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے۔ ٹرین میں موجود مسافروں کے مطابق ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے دوسری جانب ٹرین حادثے کے باعث قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟